اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شہر ساوہ سے ایرانی پارلیمنٹ کے ممبر محمد رضا منصوری نے گذشتہ روز اس شہر میں مسجد ابوذر میں نمازیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انقلاب اسلامی امام خمینی(رہ) کی قیادت میں کامیابی سے ہمکنار ہوا۔
انہوں نے کہا انقلاب اسلامی کی کامیابی کے ایام کو ملت ایران ہرگز فراموش نہیں کرسکتی ہے۔
واضح رہے کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ کے ایام میں مسجد ابوذر میں ہر روز شہر ساوہ کی کوئی نامور شخصیت نمازیوں سے خطاب کرتی ہے اب تک شہر ساوہ کے مئیر اور امام جمعہ سمیت چند شخصیتیں اس مسجد میں نماز کے اجتماع سے خطاب کرچکی ہیں۔
.......
/169